بھارت میں ہندوانتہاپسند  بے لگام مسلمان کے گھر پرمورتی لگانے کی کوشش

ہندو انتہاپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک February 14, 2023
ہندو انتہاپسندوں نے چرچ کو بھی نذر آتش کردیا:فوٹو:فائل

بھارت میں بے لگام ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان شخص کے گھر کی چھت پر مورتی لگانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کھنڈوا میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا اور چھت پر چڑھ کر اپنے بھگوان کی مورتی لگانے کی کوشش کی۔ مسلمانوں کی جانب سے انتہاپسندوں کو روکنے کی کوشش کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش میں ہی ایک اورواقعہ میں بھارت میں ہندوا انتہاپسندوں نے چرچ کو آگ لگا دی اور دیواروں پر مذہبی نعرے لکھ دئیے۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کے گروپ نے گرجا گھر پردھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ انتہاپسندوں نے دیواروں پر ہندوؤں کے بھگوان کا نام بھی لکھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ 5 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ انتہاپسند عمارت پر لگی حفاظتی جالی کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی اوراق بھی نذر آتش کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں