
مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان پر دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے، جس سے توجہ نئے چیلنجز پر مرکوز ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کی خاطرداری کیلیے کراچی کنگز تیار
محمد عامر نے کہا کہ لیگز میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، صرف کنگز ہی نہیں تمام ٹیموں کے پاس کوالٹی بالرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک معیاری ٹورنامنٹ ہے اس لیے غیر ملکی کرکٹرز یہاں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر کی زیر قیادت پشاور زلمی کی ٹیم آج کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ پر مدمقابل آئے گی جبکہ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔