بغاوت پراکسانے کا کیس شہباز گل کی دوبارہ درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی کا ابھی بل ہے یا ایکٹ بن گیا، عدالت کا استفسار


ویب ڈیسک February 14, 2023
شہباز گل نے اسپشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست دی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی دوبارہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے کے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کے سلسلے میں اسپشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس؛ شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی کا ابھی بل ہے یا ایکٹ بن گیا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بل ہے ایکٹ نہیں بنا۔ عدالت نے دوبارہ شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں