بابراعظم کی جگہ کون پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتا ہے حسن علی نے بتادیا

وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، فاسٹ بولر


Zubair Nazeer Khan February 14, 2023
وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں میچ سے فاسٹ بولر حسن علی نے ایسے کھلاڑی کی نشاندہی کی ہے جو بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے۔

کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں شاداب اسلام آباد نیونائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے خود کو منوایا ہے، اگر انہیں قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسکا فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، عامر

دوسری جانب تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی ٹیسٹ جیتنے میں ناکامی کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کیویز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قائدانہ کردار کو الگ کرنے اور ممکنہ طور پر بابراعظم کو کسی ایک فارمیٹ میں کپتان کے طور پر تبدیل کرنے پر غور کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کی خاطرداری کیلیے کراچی کنگز تیار

واضح رہے کہ شاداب خان محدود اوورز کے فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان ہیں تاہم وہ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد شان مسعود کو اس سیریز کے لیے نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بابراعظم 13 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب 2019 سے ٹیم کے کپتان ہیں، انکی قیادت میں یونائیٹڈ نے 32 میچز میں 17 میں کامیابی جبکہ 15 میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں