کراچی میں تھانے کے گیٹ پر پولیس اہلکار کو لوٹ لیا گیا

اب پولیس کے تھانوں میں بھی سپاہی غیر محفوظ ہو چکے ہیں

اب پولیس کے تھانوں میں بھی سپاہی غیر محفوظ ہو چکے ہیں

شہر میں عوام تو عوام اب تو تھانے بھی غیر محفوظ ہوگئے ، تھانہ مبینہ ٹاؤن کے گیٹ سے پولیس اہلکار کو مسلح ملزمان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے ۔

مبینہ ٹاؤن تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ملک بشیر کو کلاشنکوف بردار مسلح ڈاکو تھانے کے گیٹ پر باآسانی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


واردات کے بعد تھانہ مبینہ ٹاؤن کے ایس ایچ او رضوان تنولی کی سیٹ خطرے میں پڑگئی ، انہوں نے خبر کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے ایس ایچ او نے اپنے ہی پیٹی بند ساتھیوں کو خبر لیک ہونے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اب پولیس کے تھانوں میں بھی سپاہی غیر محفوظ ہو چکے ہیں ، ایک سابقہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پرسنٹیج پر تعینات ایس ایچ اوز سے علاقے سے ملنے والی مبینہ بیٹ 80 اور 100 فیصد افسران بالا لے اڑتے ہیں اگر ان سے یہ رقم نہ لی جائے تو وہ بیٹ کی مد میں ملنے والی رقم کا کچھ حصہ مخبروں پر لگا دیں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی لا سکتے ہیں۔
Load Next Story