وزیراعلی سندھ کیخلاف بلدیاتی الیکشنز التوا پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی
جماعت اسلامی نے درخواست واپس لے لی
سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التوا سے متعلق وزیر اعلی سندھ اور سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔
سندھ ہائیکورٹ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات ہوچکے، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔
عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات کو درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ مدعہ علیہان نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا۔ مراسلہ لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔