اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرویز اشرف کا جواب جمع

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔


ویب ڈیسک February 14, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پرویز اشرف نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا جواب جعم کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی حکومت اور دیگر فریقین نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں