پی ایس ایل8 ’’جو بال سمجھ آئے کروادو‘‘ شاہین کا نوجوان بولر کو مشورہ
کوشش ہوگی آئندہ بھی اپنی پرفارمنس سے جیت دلواتا رہوں، زمان خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوور ایک رن سے جیت دلوانے والے فاسٹ بولر زمان خان نے انکشاف کیا کہ کپتان نے کہا تھا کہ پریشر میں نہیں آنا جو بال سمجھ آتی ہے کرواؤ۔
دائیں ہاتھ کے پیسر زمان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی مجھے آخری اوور دیں گے، سوچ رہا تھا صرف اچھے یارکرز کروں گا۔ پلان کے مطابق بولنگ کی جس میں کامیاب ہوا، کوشش ہوگی آئندہ بھی اپنی پرفارمنس سے جیت دلواتا رہوں۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تاہم میچ کے آخری اوور میں سلطانز کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے جبکہ نوجوان پیسر زمان خان بولنگ کروا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل، فخرزمان کے 2 ہزار رنز مکمل، بابر کے بعد دوسری پوزیشن
زمان خان نے اوور کے ابتداء میں دو رن آؤٹ جبکہ ایل بی ڈبلیو وکٹ حاصل کی تاہم خوشدل شاہ نے ایک چوکا لگا کر میچ سنسنی خیز بنادیا، یوں سلطانز کو ایک گیند پر 6 رنز درکار تھے تاہم خوشدل محض چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے اور یوں قلندرز نے پہلی کامیابی سمیٹی۔