پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں آکاش چوپڑا

بگ بیش اور کیرئبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک February 14, 2023
بگ بیش اور کیرئبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسیرپس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔

مزید پڑھیں: لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئے گا لیکن بھارت وہاں نہیں جائے گا، آکاش چوپڑا

قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈکپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں