عمرہ زائرین کو سعودیہ کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت

ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، سعودی ایوی ایشن

ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، سعودی ایوی ایشن (فوٹو : فائل)

عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام عمرہ زائرین مملکت کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔


نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔
Load Next Story