پی ایس ایل8 فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا

بس کو پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا

بس کو پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شارٹ کھیلا جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔


ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اب اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل اسیٹیڈیم میں آج ہوم سائیڈ کراچی کنگز کی ٹیم کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

Load Next Story