پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر برہم اجلاس ملتوی

آٹھ وزراء کا ایوان میں ہونا ضروری ہے، جب تک وزراء ایوان میں نہیں آتے اجلاس موخر کر رہا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی


ثاقب ورک February 14, 2023
فوٹو فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اجلاس 28 فروری تک ملتوی کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن ریاض مزاری نے وزراء کی عدم حاضری کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزرا کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر یہاں بات نہیں سنا سکتے تو اسمبلی کو تحلیل کردیں، وزیروں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پی ڈی ایم نے من پسند لوگوں کی امداد دی ہے، ہمارے مطالبے کو کوئی نہیں سنتا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے وزرا کی عدم حاضری کی نشاندہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزرا کو یہاں ہونا چاہیے تھا اس ممبر کے سوالوں کا جواب کون دے گا، آٹھ وزراء کا ایوان میں ہونا ضروری ہے، جب تک وزراء ایوان میں نہیں آتے اجلاس موخر کر رہا ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزراء کی عدم حاضری کے باعث اجلاس 28 فروری کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔