لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا

فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ میں 66 رنز اسکور کیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا۔


لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا

دوسری جانب فاسٹ بالر زمان خان اور سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
Load Next Story