محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے 15 افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

سابق ڈی جی فاٹا، ڈپٹی ڈی ایچ او اور موجودہ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ٹانک سمیت 15 افسران کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی

فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے 15 افسران کیخلاف بدانتظامی پر انکوائری کا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔


سیکریٹری محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں مذکورہ افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کی جارہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کرپشن کی تحقیقات کیلیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سابق ڈی جی فاٹا سمیت گریڈ 18 سے 20 تک کے 15 افسران اور سابق ڈپٹی ڈی ایچ او ایف آر اور موجودہ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹانک ڈاکٹر عباس شیرانی سے انکوائری کرے گی۔
Load Next Story