فرائض میں غفلت پر 6 سرکاری ڈاکٹر ملازمت سے برخاست
40 ڈاکٹرز کو شو کاز، 57 کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی، سیکریٹری صحت
فرائض میں غفلت برتنے پر 6 سرکاری ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری صحت نے محکمانہ امور پر بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے کے بجائے نجی پریکٹس کرنے والے40 ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ 57 ڈاکٹرز کے خلاف انضباطی کاروائی شروع کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے حوالے سے پالیسی کا مسودہ پیش کیا، اجلاس میں دشوار گزار علاقوں میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو ایک سے دو سال کی ٹریننگ دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا، فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔
چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو اضافی الاوٴنس دیا جا ئے۔