چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے تقریباً معاملات طے ہوچکے نجم سیٹھی

مکی آرتھر 10 سے 12 دن میں پاکستان آ رہے ہیں، ان کے فیصلے کے بعد ہی سپورٹنگ اسٹاف کے نام سامنے آئیں گے: نجم سیٹھی


Sports Reporter February 14, 2023
(فوٹو: فائل)

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے میرے ہونٹ سلے ہوئے ہیں مارچ میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ایشیا کپ حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔جلدہی میگا ایونٹ کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بحرین میں منعقدہ اجلاس کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے 80 فیصد معاملات حل ہو چکے۔ سابق ہیڈ کوچ اگلے 10 سے 12 دن میں پاکستان آ رہے ہیں۔سپورٹنگ اسٹاف بھی ان کی مرضی کاہوگا۔ ان کے فیصلے کے بعد ہی نام سامنے آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں چار وینیوز کا انتخاب کیا ہے۔اس حوالے سے کام جاری ہے،اگلے سال کوشش کریں گے کہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی لیگ کے میچز ہوں۔ کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم میں مزیدکام کریں گے۔کوئٹہ سے بہت ہی اچھا ردعمل سامنے آیا۔ میری خواہش ہے کہ اگلے سال کوئٹہ میں پی ایس ایل کا میچ ہو،پشاور میں بھی پی ایس کے میچز کا انعقاد ہوگا۔کے پی کے کی صوبائی حکومت اگراسٹیڈیم ہمارے حوالے کردیتی تو اس کی حالت بہت بہتر ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں