ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ بیس فروری سے شروع ہوگا ادارہ شماریات
ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری میں خودشماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا، ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری میں خودشماری کا عمل 20 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک ہوگا اور خود شماری کا عمل شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کراسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق خود شماری پورٹل پر شہری رجسٹرڈ موبائل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ ٹیمیں یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھرگھر جاکرمردم شماری کی جائے گی۔