خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

لوگوں پر پانی پھینکنا

محمد شعیب، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست راستے میں کھڑے ہیں اور گزرنے والے لوگوں پہ پانی بھر بھر کر غبارے پھینک رہے ہیں ۔ ہمیں بہت مزہ آ رہا تھا مگر ایک بزرگ جو شائد کسی چھت پہ کھڑے دیکھ رہے تھے وہ ہم کو بہت ڈانٹتے ہیں میں ان پہ ایک دم پانی پھینک کر بھاگ جاتا ہوں جس پہ وہ اور میرے کچھ دوست بھی بہت زیادہ ناراض ہوتے ہیں مگر میں اپنی طاقت کا مظاھرہ ان پہ کرنا چاہتا تھا ۔ مجھے براہ کرام اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں اندھیرا

ثوبیہ قیوم ، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر لائیٹ نہیں ہے اور میرے ابو نے بہت سی موم بتیاں دی ہیں کہ ان کو جلا کر روشنی کر لی جائے مگر میں جب ساری موم بتیاں جلا کر کمرے میں رکھتی ہوں تو وہ بار بار بجھ جاتی ہیں اور ہر طرف اندھیرا ہی رہتا ہے۔ پھر میں سوچتی ہوں کہ ساتھ والوں سے کوئی لائیٹ لے کر آتی ہوں مگر اتنا اندھیرا ہوتا ہے کہ مجھے باھر جانے والا راستہ بھی نظر نہیں آتا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

درختوں کے پیچھے شیر

فردوس علی، لاھور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پتہ نہیں کس جگہ پہ ہوں وہاں کوئی شیر ہے جو درختوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور مجھ پہ حملہ کرنا چاھتا ہے میں اس کو دیکھ کر بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ مجھ سے اپنی جگہ سے ھلا بھی نہیں جاتا ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوء دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

کمرے میں سانپ

شازیہ مختار، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے پاس کہیں کوئی سانپ چھپا ہوا ہے مگر مجھے نہ تو دکھائی دے رہا ہے اور نہ ھی کوئی آواز ہے مگر مجھے پوری طرح یقین ہے کہ کمرے میں کہیں کوئی سانپ ہے اور میں اس کو تلاش کرنا بھی چاہتی ہوں مگر ڈر بھی رہی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا، ھے۔آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا، کریں۔

حج کی تیاری کرنا

رضا علی، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے ایک ڈبے میں بہت سارے پیسے ملے ہیں جو میں اپنی والدہ کو دکھاتا ھوں کہ اب آپ حج کی تیاری مکمل کر لیں اور ھم اب مل کر جائیں گے پھر میں احرام لا کر اپنی والدہ کو دیتا ہوں اور ساتھ بہت سارے پیسے ۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔


تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

تھال میں گلے سڑے تربوز

زیب النسائ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے سسرال میں ایک بہت بڑا تھال ہے جس میں بہت گلے سڑے تربوز کٹے پڑے ہیں میں اس کو دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں کہ یہ کیا بھیج دیا مجھ کو اب میرے سسرال والے مجھے بہت تنگ کریں گے۔

میں کوشش کرتی ہوں کہ اس کو کہیں چھپا دوں مگر باہر صحن میں میری ساس اور جٹھانی بیٹھی ہوتی ہیں اور میں باہر نہیں نکل سکتی ۔ پریشانی میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ کیسے میں جان چھڑاوں اور سب کچھ چھپا دوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ھو سکتا ھے۔بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوء رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ھر نماز کے بعد ااستغفار کیا کریں۔آپکے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ممکن ھو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

پھٹے پرانے کپڑے

محمد رشید، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے کسی فنکشن کے لئے کپڑے چاہئیں مگر میرے گھر سارے پرانے و پھٹے ہوئے کپڑے ہوتے ہیں ۔ میں یہ سب دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ اتنے پرانے کپڑے پہن کر میں کیسے کسی رشتے دار کے سامنے آؤں گا، سب میرا مذاق اڑائیں گے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

تحفے میں الائچیاں

سائرہ علی، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے ہمسائے جو بہت اچھے دیندار لوگ ہیں ۔ انہوں نے ہمیں ایک چھوٹی سی ٹرے میں بہت ساری الائیچیاں بھیجی ہیں جو ورق میں لپٹی ہوئی ہیں ۔ میں اپنی والدہ اور نانی کو وہ ٹرے دکھاتی ہوں اور بتاتی ہوں کہ یہ ساتھ والوں نے ہمیں تحفہ بھیجا ہے ۔ میرے سب گھر والے بہت خوش ہوتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی 5 ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

مولوی صاحب سے بدتمیزی

صداقت منظور، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست کسی جگہ ہیں وہاں ایک خالی مسجد ہے جہاں پہ میرے سارے دوست مولوی صاحب کے نماز کے وقت کے بغیر اندر آنے سے منع کر دینے پہ جان بوجھ کر اونچی آواز میں اذان دینے لگتے ھیں اور ساتھ ساتھ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے لگتے ہیں۔

میرا ایک دوست مولوی صاحب کے سر سے ٹوپی اتار لیتا ہے اور اپنے سر پہ رکھ کر ناچنے لگتا ہے اور وہ غصے میں باہر نکل جاتے ہیں اور ہم سب ایسے ہی شور مچاتے رہتے ہیں پھر باہر نکل آتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش ، آ، سکتا، ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز ، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
Load Next Story