
کیانوریوز اپنی فلم سیریزجان وِک میں نت نئے طریقوں سے اپنے مخالفین کو مارتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی فلم میں وہ ایک بہترین نشانے باز کے طور پر دشمنوں کو ہلاک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاید نیا سالمہ دریافت کرنے والے کیانو کے مداح ہوں گے اور اسی مناسبت سے اسے کیانومائسنس کا نام دیا گیا ہے۔
فطری مصنوعات کے تحت بیکٹیریا میں پایا جاتا ہے اور یہ پودوں کے ان مشہور کیڑوں (پیسٹ) کا قلع قمع کرتے ہیں جسے 'بوٹرائٹس سائنیریا' کا نام دیا جاتا ہے۔ اس بلا سے ہرسال فصلوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ ضرررساں فنجائی یا پھپھوند ، 200 سے زائد اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کو متاثر کرتی ہیں جن میں انگور اور اسٹرابری شامل ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ قدرت سے ملنے والے اس کیمیکل سے ماحول دوست فنجائی کش اور پھپھوند کش ادویہ بنائی جاسکتی ہے۔ اس کی تفصیلات امریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔