ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے اقوام متحدہ

ترکیہ میں متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں، ترجمان یونیسیف


ویب ڈیسک February 15, 2023
ترکیہ میں متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں، ترجمان یونیسیف۔ فوٹو: انادولو ایجنسی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے اور ایک بڑے آفٹر شاکس سے تقریباً 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مزید ہزاروں بچوں کی اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، شام: اموات 40 ہزار سے متجاوز، 84 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ کے 10 صوبوں میں 2 زلزلوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

جیمز ایلڈر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ واضح کردوں کہ بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں