امریکا کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ڈرون شام میں فوجی اڈے کی جاسوسی کررہا تھا، امریکی حکام

امریکا یوکرین جنگ میں ایران کیجانب سے روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرچکا ہے:فوٹو:سینٹ کام

امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بغیر پائلٹ کا ایرانی ڈرون فوجی اڈے کی جاسوسی کی کوشش کررہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔




سینٹ کام نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصویر بھی شئیر کی۔ اس سے قبل امریکی حکام ایران کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔ ایران نے امریکی دعوؤں کی تردید کی ہے۔
Load Next Story