سلیکٹر سے درخواست ’’افتخار بہترین فارم میں ہیں انہیں ون ڈے میں شامل کریں‘‘

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے دوران وہ ٹیم کے اہم رکن ہوسکتے ہیں، شعیب ملک


ویب ڈیسک February 15, 2023
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے دوران وہ ٹیم کے اہم رکن ہوسکتے ہیں، شعیب ملک (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سلیکشن کمیٹی سے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد کو مینز ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے کہا کہ افتخار احمد کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، میں سلیکٹرز سے درخواست کرتو ہوں کہ انہیں پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل کریں وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے دوران وہ ٹیم کے اہم رکن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ ابھی قریب ہے اور میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، وہ واقعی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جس پوزیشن پر وہ کھیلتے ہیں، ہمیں ون ڈے میں اس پوزیشن پر ان جیسے بلے باز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان اور نوواک جوکووچ سے کردیا

شعیب ملک نے کہا کہ طویل فارمیٹس میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم مختصر ترین فارمیٹ کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اسلیے دونوں فارمیٹس پر کوئی توجہ نہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں دستیاب ہوں اور میرا کام کارکردگی دکھانا ہے میں پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن مجھے کسی سے توقعات نہیں ہیں، البتہ ریٹامنٹ سے قبل ٹی20 میں 15 ہزار رنز بنانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پرئمیر لیگ میں افتخار احمد نے ایک سینچری بھی بنائی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائشی میچ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |