پی ایس ایل8 پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

زلمی نے کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے شکست دی تھی


ویب ڈیسک February 15, 2023
زلمی نے کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 2 رنز سے شکست دی۔

تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کپتان سمیت ہر کھلاڑی پر میچ فیس کے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے جبکہ کراچی کنگز کو 200 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 197 رنز بناسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔