عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
عدالت نے سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع
سیشن کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔