عمران خان حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب

ڈی جی اینٹی کرپشن نے جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا

(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن سے غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے مزید ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


اینٹی کرپشن سے عمران خان حملے کی جے آئی ٹی تفتیش کا ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں ہائی پروفائل کیس کی فائل بھی غائب ہے، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے ویجلنس ونگ سے ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہوگیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے احساس نوعیت کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی، جس میں ڈائریکٹر لیگل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،اے ڈی ڈاکومنٹس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، اے ڈی ایڈمن شامل ہوں گے۔
Load Next Story