500 روپے کی لاٹری خریدنے والا 5 کھرب کا مالک بن گیا

لاٹری جیتنے والے شخص کے نام کے علاوہ کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی


ویب ڈیسک February 15, 2023
امریکی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم والی لاٹری 45 ریاستوں میں پیش کی جاتی ہے:فوٹو:فائل

امریکا میں ایک شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ 500 روپے( 2 ڈالر) کے ٹکٹ پر5 کھرب (2 ارب ڈالر) سے زیادہ کی لاٹری نکل آئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاٹری بیچنے والے ادارے کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ لاٹری جیتنے والے شخص کا نام ایڈون کاسترو ہے۔ لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایڈون کاسترو نے نومبر 2022 میں لاٹری کا ٹکٹ 500 روپے( 2 ڈالر) کا خریدا تھا۔ یہ لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کولمیبا ، پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلی جاتی ہے اور انتہائی مقبول ہے۔

لاٹری حکام نے ریکارڈ رقم جیتنے والے ایڈون کاسترو کو میڈیا میں آنے کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی لاٹری قوانین کے تحت جیتنے والے کا نام اور دیگر تفصیلات جاری کرنے کے لیے قواعد اور ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں