پورٹ قاسم پرخود کار موسمیاتی اسٹیشن نصب کردیا گیا
نصب کیا گیا خود کار موسمیاتی اسٹیشن چند روز میں فعال کردیا جائے گا
محکمہ موسمیات کی جانب سے پورٹ قاسم پرآٹومیٹک ویدراسٹیشن(اے ڈبلیوایس) نصب کردیا گیا ہے جو چند روزمیں فعال کردیا جائےگا۔خودکارطریقے سے ہوا کی رفتار،سمت،نمی کا تناسب جبکہ بارش کی پیمائش ممکن ہوسکے گی،شہر میں اے ڈبلیوایس کی تعداد4ہوگئی،اگلے مرحلے میں حب اورمنوڑہ پر2مذید آٹومیٹک ویدر اسٹیشن لگائے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں پہلے سے قائم تین آٹومیٹک ویدراسٹیشزکام کررہے ہیں جن میں 2 جناح ٹرمینل پرنصب ہیں۔ ان اسٹیشنز کے ذریعے ہوائی اڈے پرآمد ورفت کرنے والے ہوائی جہازوں کو موسمیاتی صورتحال سے آگاہ کیا جاتاہےجبکہ تیسرا آٹومیٹک ویدراسٹیشن میٹ کمپلیکس پرنصب ہے۔
پورٹ قاسم پرنصب ہونے والا اے ڈبلیوایس اس سیریز کا چوتھا سسٹم ہے،جس کے ذریعے بیک وقت درجہ حرارت،ہوا کی رفتاراورسمت،نمی کا تناسب جبکہ بارش کی پیمائش کی جاسکے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 2مزید آٹومیٹک ویدراسٹیشنزمنوڑہ اورحب پرنصب کیے جائیں گے۔آٹومیٹک ویدر اسٹیشن روایتی(انا لاگ)ویدرپلیٹ فارم کاایک جدید اورڈیجیٹل ورژن ہے۔ جس کی تنصیب کی بنیادی وجہ دوردراز علاقوں سے بروقت موسمی پیمائش کا ممکن بنانا ہوتاہے۔اس کے لیے انسانی ہاتھ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ سارے مراحلے خودکارانداز میں ہوتے ہیں۔
ڈیٹالاگر،ریچارج ایبل بیٹری،ٹیلی میٹراورشمسی پینل کے علاوہ اس میں جس میں ہواکی رفتارکو ناپنے کے لیےانیمومیٹر،ونڈوین،ہائیگرومیٹر،بیرومیٹرسمیت دیگرسینسرزلگے ہوتے ہیں۔شمسی توانائی کے پینل کے علاوہ ایک ریچارج ایبل بیٹری کی وجہ سے اس سسٹم کو برقی توانائی کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ اس کی تنصیب کا ایک اورہم مقصد دوردراز مقامات پربغیرکسی انسانی ہاتھ کے بغیرموسم کی صورتحال کا حصول ہے۔ آٹومیٹک ویدراسٹیشن سے موصول ہونے والے اعدادوشمار کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکےگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق پورٹ قاسم پرآٹومیٹک ویدراسٹیشن کی تنصیب کے بعد کئی کلومیٹرساحلی پٹی پرموسمیاتی صورتحال کا بہتراندازمیں پتہ چل سکےگا۔مذکورہ ویدراسٹیشن کے ذریعے ایسٹ کی پوری ساحلی پٹی کا موسم جبکہ منوڑہ کے ویدراسٹیشن کے ذریعے ویسٹ کی ساحلی پٹی کے بارے میں مکمل تفصیلات موصول ہوسکےگی۔سمندرمیں مچھلی کے شکارپرروانہ ہونےوالے ماہی گیراوردیگربحری جہازوں بحری جہازوں کے لیے بھی نیا آٹومیٹک ویدراسٹیشن معاون ثابت ہوگا۔