پنجاب انتخابات الیکشن کمیشن کا لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن جسٹس جواد کو رپورٹ بھی پیش کرے گا، ذرائع


Amir Ilyas Rana February 15, 2023
—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد کے پاس متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جسٹس جواد کو رپورٹ بھی پیش کرے گا، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ رکھی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ میں گور نر کے ساتھ مشاورت اور اپنا مئوقف بھی دے گا، گور نر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا، آرٹیکل 105 کے تحت الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کا کام ہے۔


ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا مئوقف ہے انہوں نے اسمبلی نہیں توڑی اس لئے الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کی ازخود تاریخ دینے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو جب تاریخ ملے گی ایک ہفتے میں شیڈول جاری کردے گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں