خیبرپختونخوا انتخابات کیلیے گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا
صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے تعین سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کی جائے، گورنر غلام علی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلیے گورنر غلام علی نے وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے خط میں الیکشن کمیشن کو 31 جنوری کو لکھے خط کا ذکر کیا اور نگراں وزیراعلی کو خط میں صوبے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
گورنر نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی سفارش پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے تعین سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کی جائے۔
گورنر غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں نگراں وزیراعلی کو خط لکھا ہے میرا فرض ہے کہ نگران حکومت کو صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات ہوں۔