بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد

اروشی کی مبارک باد پر نسیم شاہ نے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا


ویب ڈیسک February 15, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارک باد دی جس پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی اور نوبیاہتا جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: اروشی نے بھی نسیم شاہ کے ساتھ شیئر ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارک باد پیش کی۔ اس پر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

urvashi

واضح رہے کہ نسیم شاہ اپنی 20ویں سالگرہ منارہے ہیں، جس پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: اروشی کے ساتھ شیئر ہوئی ویڈیو پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی اداکارہ اور نسیم شاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ اروشی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نسیم شاہ کی وجہ سے ہی گئیں تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں