ملتان سلطانز کے احسان اللہ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تباہ کن بولنگ

احسان اللہ نے پی ایس ایل 8 کا پہلا 5-فر اپنے نام کیا


ویب ڈیسک February 15, 2023

پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز کے پیسر احسان اللہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آگ اگلتے رہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے پہلے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ابتدائی دو لینتھ گیندوں سے تنگ کیا جس کے بعد 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی جس کو سرفراز نہ کھیل سکے اور بلے کا اندرونی کنارہ لگنے کے سبب بولڈ ہوگئے۔

احسان اللہ نے پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا۔ بعد ازاں ان کا دوسرا اوور ڈبل وکٹ میڈن گیا جس میں انہوں نے پہلے جیسن روئے اور پھر افتخار احمد کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔

تیسرے اوور میں انہوں نے عمر اکمل اور نسیم شاہ کو آؤٹ کر کے پی ایس ایل 8 کا پہلا 5-فر اپنے نام کیا۔

بائیں ہاتھ کے پیسر نے اپنے چار اوور کے کوٹے میں صرف 12 رنز دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں