برطانوی بچی کے پیٹ پردل کی شکل کا غیرمعمولی سرخ پیدائشی نشان

پیدائش کے وقت یہ نشان بالکل ہموار تھا اور اب اس میں معمولی ابھار پیدا ہوچکا ہے

برطانیہ میں پیدا ہونے والی بچی کے پیٹ پر دل کا نشان نہایت واضح اور سرخ ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

برطانیہ کی ایک بچی کو لوگوں نے 'کیوپڈ بے بی' کا نام دیا ہے کیونکہ وہ ایک ایسے پیدائشی نشان کے ساتھ دنیا میں آئی جو مکمل طور پر دل کی شکل کا ہے اور اس کی رنگت بھی سرخی مائل تھی اور آج بھی یہ نشان ویسا ہی دکھائی دیتا ہے۔

ایک سالہ جورجیا ویلش نے 22 فروری 2022 کو جنم لیا تو اس کے پیٹ پر یہ نشان تھا جو اب عمر کے ساتھ بڑھ کر مزید واضح ہوچکا ہے جو غیرمعمولی طور پر سرخ بھی ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں بچے پیدائشی علامات اور نشانات کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو بہت سی اشکال اور جسامت کے ہوسکتے ہیں لیکن جورجیا اس ضمن میں غیرمعمولی ثابت ہوئی ہیں۔




جب ڈاکٹروں اور اس کی 37 سال والدہ جین ویلش نے بچی کے بدن کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں کہ اس کے پیٹ کے بائیں جانب سرخ نشان ہے جو ہوبہو دل کی شکل کا ہے۔ پیدائش کے وقت یہ نشان بالکل ہموار تھا اور اب اس میں معمولی ابھار پیدا ہوچکا ہے۔



جین ویلش چاہتی ہیں کہ وہ بچی کے پیٹ کے دائیں جانب مخالف سمت میں ایسا ہی ایک اور دل کا نشان گدوانے کا سوچ رہی ہیں۔
Load Next Story