حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے سے زائد اضافہ کردیا

قیمت میں اضافے کے ساتھ پٹرول 249.80 روپے سے بڑھ کر 272 روپے فی لیٹر ہوگیا


ویب ڈیسک February 16, 2023
—(فوٹو : فائل)

حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، نئی قیمتوں پر اطلاق رات بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔


نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں