گائیکی ہی میرا اوڑھنا بچھوناہے ظفر اقبال نیویارکر
محمدرفیع کے گانے سن کرموسیقی کی طرف آیا،ریاضیت کے لیے وقت نکالتا ہوں
گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں ' خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کا بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔
انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائیکی ہی میرا اوڑھنا پچھوڑنا ہے اور دیارغیر میںکاروباری مصروفیات کے باوجود ریاضیت کے لیے وقت نکالتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک غزل اور گیت سمیت ہر مزاج کے گانے گا چکا ہوں، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گلوکار کو ہر گیت گانے پر عبور حاصل ہونا چاہیے۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میرا فیورٹ گلوکار محمد رفیع ہیں جن کے گانے سن کر موسیقی کی طرف آیا ۔اپنے ہر پروگرام میں محمد رفیع کو ٹریبوٹ دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوں میرا فوک گیت ''نچنا'' ریڈیو چینلز سے آن ائیر ہے جس کا وڈیو جلد ہی آن ائیر ہوجائے گا ۔