آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے مقرر کی جائیگی آصف زرداری

کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی، سابق صدر


Staff Reporter February 16, 2023
کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے کی جائے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے زراعت ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ گنے کی فی من قیمت 400 روپے کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور وہ زراعت پر توجہ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں