دارالحکومت کیف پر پرواز کرنے والے 6 روسی غبارے مار گرائے یوکرین

روس غباروں کے ذریعے ہمارا فضائی دفاع کا نظام متاثر کرنا چاہتا تھا، یوکرینی حکام


ویب ڈیسک February 16, 2023
روسی غباروں کی موجودگی کے انکشاف پر کیف میں سائرن بجائے گئے:فوٹو:سوشل میڈیا

یوکرین نے دارالحکومت کیف میں پرواز کرنے والے 6 روسی غباروں کو مار گرایا۔

یوکرین کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی غباروں کو یوکرین کے فضائی دفاع کا پتا لگانے اور اسے تباہ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

یوکرینی حکام کا مزید کہنا تھا کہ روس چاہتا تھا کہ ہم اپنے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت پر مامور فضائی دفاع کو ان غباروں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کریں تاہم اسے اپنے مقصد میں ناکام ہونا پڑا۔

دارالحکومت کیف میں غباروں کی موجودگی کا پتا چلنے پر شہر میں سائرن بجائے گئے۔ کچھ عرصہ قبل امریکا نے بھی اپنی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے چین کے غبارے کو مار گرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں