رواں سال تقریباً  50 لاکھ  غیرملکی عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کی

مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد عازمین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، سعودی وزارت حج و عمرہ

عازمین عمرہ کی بڑی تعداد طیاروں کے ذریعے سعودی عرب پہنچی:فوٹو:فائل

رواں اسلامی سال تقریباً 50 لاکھ غیر ملکی عازمین نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی 2022 کے آخر میں شروع ہونے والے اسلامی سال کے دوران 48 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔


وزارت نے مزید بتایا کہ 43 لاکھ 29 ہزار349 عازمین طیارے کے ذریعے پہنچے۔ زمینی راستے سے 5 لاکھ 7 ہزار 430 بذریعے سڑک جبکہ 3 ہزار985 سمندری راستے سے عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے۔

مجموعی طور پر ایک کروڑ، 3 لاکھ 51 ہزار731 عازمین کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچے اور مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

 
Load Next Story