سپریم کورٹ کا مختلف انڈسٹریز کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلیں منظور


ویب ڈیسک February 16, 2023
مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلیں منظور

سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔ عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں