ضمنی انتخابات سے قبل پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے
صوبے میں ضمنی الیکشن سے پہلے 22 اضلاع میں پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیا
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے شروع ہوگئے۔
کے پی کے میں 22 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ظہور بابر آفریدی کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او شانگلہ محمد عمران کا تبادلہ کرم میں کر دیا گیا۔
ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان گنڈا پور کو ڈی پی او ہری پور تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔
صوبے میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں ہونے والے تبادلوں کے نتیجے میں ڈی پی او چارسدہ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ سجاد کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 18 کے محمد ایاز کو ڈی پی او مہمند تعینات کردیا گیا ہے۔