ہارر فلم گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اُسامہ جاوید حیدر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

(فائل فوٹو)

فلم گلوبو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

اداکارہ و ہدایتکار عثمان مختار کی ہارر فلم 'گلابو رابی' کے اداکاراُسامہ جاوید حیدر نے 'Bucharest Shortcut Cinefest' میں بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اُسامہ جاوید حیدر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں یہ خبر دی ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کس طرح نوجوان اداکار نے انہیں صرف اپنے کام، جذبے اور عزم سے حیران کر دکھایا۔







View this post on Instagram


A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)




عثمان مختار نے کیپشن میں لکھا کہ 'مجھے اس بچے پر بہت فخر ہے۔ میں اس سے لاہور میں ایک شوٹ کے دوران ملا جہاں ہم نے ایک ساتھ ایک سین کیا تھا۔ اس بچے کا 9 منٹ کا مونولاگ دیکھ کر میں اس کی اداکاری سے بےحد متاثر ہوا اور اس کی پرفارمنس سے حیران رہ گیا وہ ایک شاندار اور محنتی اداکار ہے'۔









View this post on Instagram




A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)



ہدایتکار و اداکار عثمان مختار نے اپنی فلم گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید کو بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔ عثمان مختار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس فلم کے دوران اُسامہ جاوید حیدر کینسر سے لڑ رہے تھے۔







View this post on Instagram


A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)

یاد رہے کہ عثمان مختار کی مختصر فلم 'گلابو رانی' 11 اپریل 2022 کو ریلیز کی گئی تھی جس نے لاس اینجلس سائنس فکشن ہارر فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

Load Next Story