ٹنڈو غلام علی میں حادثہ3افراد ہلاک15زخمی

ہلاک شدگان میں2 پولیس اہلکار بھی شامل، ایک بچے کا ہاتھ جسم سے الگ ہو گیا، ڈی ایس پی ماتلی شدید زخمی ، کراچی منتقل


Nama Nigar April 11, 2014
مین شاہراہ پر ماتلی سے دمبالو چیک پوسٹ جانے والی پولیس موبائل رکشے کو بچاتے ہوئے کوچ اور رکشے سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

ٹنڈو غلام علی کے قریب مین شاہراہ پر پولیس موبائل رکشے کو بچاتے ہوئے کوچ اور رکشے سے ٹکرا گئی۔

2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ماتلی سے دمبالو چیک پوسٹ جانے والی ڈی ایس پی پولیس ماتلی کی موبائل سامنے سے آنے والے رکشے کو بچانے کی کوشش کے دوران مسافر کوچ اور رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ پولیس موبائل کا ڈرائیور اشرف جاٹ، اہلکار نور محمد میمن اور رکشہ ڈرائیور دولت بھیل موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے ، ایک زخمی 3 سالہ سگنا ولد چیتن کا ہاتھ جسم سے جدا ہو گیا، جبکہ ڈی ایس پی ماتلی آفتاب اجیم سمیت 6 پولیس اہلکار اور9 مسافر زخمی ہوگئے۔

جن میں سکند رند،14سالہ پرکاش، عذرا، کلثوم اور دیگر شامل ہیں۔ زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار سکندر رند اور ڈی ایس پی کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوچ چنگچی رکشے کو اوور ٹیک کر رہی تھی جسکے باعث حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں