سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کو اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی

صرف پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر سلیکشن بورڈ کروانے کی اجازت دی گئی ہے


Safdar Rizvi February 16, 2023
فوٹو فائل

حکومت سندھ نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو 2019 کے دیے گئے اشتہار کے مطابق اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر سلیکشن بورڈ کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی پروفیسرز کی 68 اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 43 آسامیوں پر بھرتیاں کرسکے گی تاہم 2019 کے اشتہار میں دی گئی لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں کی بھرتیوں کی فی الحال اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر جامعہ کراچی کے اساتذہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے احتجاج اور تدریسی بائیکاٹ پر ہیں، ہزاروں روپے فیسوں کی مد میں دینے والے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی انجمن کی جانب سے یہ ایک سال میں تیسری بار تدریسی بائیکاٹ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب طلبہ تنظیمیں اساتذہ سے کلاسز میں واپس آنے اور انھیں پڑھانے کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔