پاکستانی بلائنڈ کرکٹرز کیلئے 6 ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

اے، بی اور سی کیٹیگریز میں کرکٹرز کو کتنی رقم ادا کی جائے گی، جانیے


Sports Reporter February 16, 2023
اے، بی اور سی کیٹیگریز میں کرکٹرز کو کتنی رقم ادا کی جائے گی، جانیے (فوٹو: فائل)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں کو 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

اے کیٹیگری کے بدر منیر اور مطیع اللہ کو ماہانہ 20 ہزار روپے، بی کیٹیگری میں نثار علی، معین اسلم، محسن خان اور فیصل محمود کو 17 ہزار روپے جبکہ سی کیٹیگری کے گیارہ کرکٹرز کو ماہانہ 15 ہزار ادا کیے جائیں گے۔

ترجمان بلائند کرکٹ کونسل کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی پرفارمنس کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون تک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں