احتساب عدالت نواز شریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس
نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر نواز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا گیا
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر نواز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔ پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جب کہ عدالت میں نواز شریف کی جائداد نیلامی پر اعتراضات زیر سماعت تھے۔
احتساب عدالت میں یوسف عباس سمیت دیگر نے اعتراضات دائر کیے تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد عرفان نے پیش ہوکر دلائل دیے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر نواز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔