ڈی آئی خان گومل یونیورسٹی میں لڑکوں لڑکیوں کے ساتھ گھومنے پر پابندی
سیکورٹی وجوہات اور ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا، انتظامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں طلبہ اور طالبات کو ڈپارٹمنٹ کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹس کی حدود سے باہر گراؤنڈرز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی اور یونیورسٹی کے ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے لڑکیوں کو تحفظ فراہم ہو گا۔