کراچی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا
10 فروری کو بھی قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج پر اندھی گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ عبدالغنی جاں بحق ہوگیا تھا
کلفٹن بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو سالہ معصوم بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 12 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن میں بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں سر میں اندھی گولی لگنے سے دو سالہ شیر خوار بچہ سید حسن سجاد ولد علی سجاد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں زخمی بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچہ مکان نمبر بی 10 بلاک 2 چیپل سن سٹی اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی دعوت پر بلال ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ آیا تھا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی سے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران ایک آواز آئی جس سے بچے کے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر دائیں جانب سے لگی تھی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، بوٹ بیسن پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول بچے کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا جس پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد چند افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے، جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج کے قریب اندھی گولی لگنے سے ہائی روف میں فیملی کے ہمراہ سوار 6 سالہ عبدالغنی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گا تھا۔ واقعے کو کئی روزگزرجانے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔ چند روزکے بعد اندھی گولیاں لگنے سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں پولیس تاحال کسی کو گرفتار نہیں کرسکی۔