گلشن اقبال وی آئی پی موومنٹ اور ٹارگٹ کلنگ کے باعث ٹریفک جام

ٹریفک جام کے باعث ہم اپنی ہی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت سے محروم ہوگئے،طلبا اور ان کے اہلخانہ کا مظاہرہ


Staff Reporter April 11, 2014
ٹریفک جام کے باعث ہم اپنی ہی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت سے محروم ہوگئے،طلبا اور ان کے اہلخانہ کا مظاہرہ ۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

گلشن اقبال میں وی آئی پی موومنٹ اور اسی علاقے میں سندھ ہائیکورٹ کے وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد گلشن اقبال سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ایکسپو سینٹر میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے تحت حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی شارع کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث شارع فیصل ، کار ساز روڈ ، ڈالمیا روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، اسی دوران گلشن اقبال بلاک 7 میں سندھ ہائیکورٹ کے وکیل سید وقارالحسن شاہ کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا اور واقعے کے بعد اس علاقے میں کشیدگی پھیل گئی وی آئی پی موومنٹ اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد گلشن اقبال کے کئی علاقے جس میں نیپا چورنگی ، راشد منہاس روڈ ، یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

نجی یونیورسٹی کی تقریب میں آنیوالے طلبا کو سیکیورٹی اقدامات کے تحت اندر داخل ہونے سے منع کرنے پر طلبا اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے اہلخانہ میں بھی شدید اشتعال پھیل گیا اور ان کی جانب سے بھی سوک سینٹر کے قریب احتجاج کیا گیا ، گلشن اقبال میں وی آئی پی موومنٹ، ٹارگٹ کلنگ اور احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام برہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،ایکسپو سینٹر میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے وقت پر نہ پہنچنے والے مشتعل طلبا نے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی نے بدترین ٹریفک جام کی شکل اختیار کرلی اور وہ اپنی ہی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں