ڈومیسٹک کرکٹ بنگلہ دیش نے مشکوک پلیئرز کو شرکت سے روک دیا

کلین چٹ دینے کے فیصلے پر اپیل کی جائیگی،آئی سی سی کا بھی اعتراض سامنے آ چکا


Sports Desk April 11, 2014
کلین چٹ دینے کے فیصلے پر اپیل کی جائیگی،آئی سی سی کا بھی اعتراض سامنے آچکا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON/NEW YORK: بنگلہ دیش نے مشکوک پلیئرز پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھولنے سے انکار کردیا، بی پی ایل کرپشن ٹریبونل کی جانب سے مشرف حسین اور محبوب العالم کو کلین چٹ دیے جانے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

ادھر دونوں کے وکیل نوروز چوہدری کا کہنا ہے کہ اپیل سے فیصلے کی موجودہ نوعت بدل نہیں سکتی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے مشرف حسین اور محبوب العالم ان 9 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن پر بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات تھے، ٹریبونل نے انھیں کلین چٹ دیتے ہوئے کرکٹ کیریئر جاری رکھنے کی اجازت دے دی، اس فیصلے پر آئی سی سی اور بی سی بی دونوں نے ہی ناخوشی ظاہر کی تھی۔ اب فرسٹ کلاس ایونٹ نیشنل کرکٹ لیگ کا ساتواں رائونڈ 12 اپریل سے شروع ہونے والا ہے، جہاں ایک طرف یہ دونوں پلیئرز اس میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں وہیں بورڈ نے انھیں ایونٹ کا حصہ بننے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ٹریبونل فیصلے کیخلاف اپیل بھی کی جارہی ہے۔

میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہاکہ بورڈ ان کھلاڑیوں کو دی جانے والی کلین چٹ کے خلاف ایک، دو روز میں اپیل کرنے والا ہے جس کے بعد یہ دونوں لیگ نہیں کھیل پائیںگے،کرکٹرز کے وکیل نوروز چوہدری نے کہاکہ بی سی بی اپیل تو کرسکتا ہے مگر اس کا فیصلے کی صحت پر کوئی اثر نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ اگر تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا جائے تب بھی اپیل کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ اسٹے آرڈر نہیں ہے، ٹریبونل قوانین کے تحت اپیل تو ہوسکتی ہے مگر اس سے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس کیس میں ملوث سابق کپتان محمد اشرفل نے فکسنگ کا اعتراف کرلیا تھا۔ ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے ایک مالک شہاب چوہدری کو بھی غلط کاموں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں