عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں


ویب ڈیسک February 16, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایک بچی کی تصویر ہے، پوسٹ نے اداکارہ کے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

بچی کی تصویر دیکھ صارفین کو گمان ہوا کہ یہ عالیہ بھٹ کی نومولود بیٹی راحہ ہے لیکن تصویر اداکارہ کے برانڈ کپڑوں کی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔

چند مہینے قبل ہی رنبیر کپور اور عالیہ نے اپنے بچی کو خوش آمدید کہا ہے اور میڈیا کے سامنے اس بچی کی تصویر اب تک نہیں لائی گئی ہے۔

Captureaa

انسٹا پوسٹ کے لگتے ہیں لوگوں کے کمنٹ کا تانتا بندھ گیا، کچھ مداحوں نے ادکارہ سے پوچھا کہ کیا یہ ان کی بیٹی راحہ ہے۔

پانچ برس تک ریلیشن میں رہنے کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ممبئی میں اپنے گھر میں قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں جسے کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں