مٹھی میں فروری کے دوران گرمی کا نیا ریکارڈ پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

19 فروری 2017ء کو مٹھی کا پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا تاہم آج درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے

(فوٹو : فائل)

مٹھی میں فروری کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا موسم قبل از وقت آچکا ہے، مٹھی میں فروری کے مہینے میں چھ سال بعد شدید گرمی پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مٹھی میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 19 فروری 2017ء کو مٹھی کا پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد آج 19 فروری کے دن سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔
Load Next Story